November 22, 2024

” آئی پی پیز ” | Express News Pro

آئی پی پیز

حکومت نے عوام کیلئے بڑا ریلیف تیار کرتے ہوئے 90ء کی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیرتوانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک مکمل کر لیا جس کے مطابق 90ء کی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے ختم کرنے کا اعلان جلد متوقع ہے۔ دیگر آئی پی پیزکمپنیوں کے معاہدوں پر بھی نظر ثانی پر غور کیا جا رہا ہے۔

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو سالانہ 15 ارب کی مفت بجلی دی جاتی ہے، سیکرٹری پاور ڈویژن

اس کے علاوہ 201 سے زائد یونٹ صارفین کو 6 ماہ تک اسی سلیب میں رکھنے کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

201 سے اوپر یونٹ کے صارفین کے لیے خصوصی سلیب رکھے جائیں گے۔ 201 سے زیادہ یونٹ والے صارفین کے لیے 26 روپے فی یونٹ سلیب مقرر کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔

85 گھنٹے چلنے والے آئی پی پیز کو سالانہ 49 ارب روپے ادا کرنے کا انکشاف

اس حوالے سے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ شعبہ توانائی معیشت کے لیے اہم ہے، اس میں اصلاحات کر رہے ہیں اور ان اصلاحات پر عمل بھی یقینی بنائیں گے۔

 

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *