November 22, 2024

” اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، ” | Express News Pro

fazlur rehman

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے جمیعت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے بیان کا معاملہ اٹھا یا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ ہم نے آپ سے ملاقات میں خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی بات نہیں کی۔

پی ٹی آئی میں بانی کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپس ہیں، فیصل واوڈا کا دعوی

اسد قیصر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے پر بات ہوئی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی ملک میں نئے انتخابات پر ایک موقف رکھتی ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں کا خیال ہے کہ بحران سے نکلنے کا حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *