November 21, 2024

” اسلام آباد میں قومی علماء مشائخ کانفرنس، آرمی چیف اور وزیراعظم شریک ” | Express News Pro

علماء مشائخ کانفرنس

اسلام آباد کے پاکستان چین فرینڈ شپ سینٹر میں قومی علماء مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔

علماء مشائخ کانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس کے مہمانِ خصوصی جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر مذہبی امور بھی کانفرنس میں موجود تھے۔

آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی، وزیراعظم نے منظوری دیدی

وزیر مذہبی امور کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علماء مشائخ کی مشاورت اور تجاویز معاون ثابت ہوں گی۔ علماء مشائخ کا معاشرے میں اہم کردار ہے، لوگوں کو بھلائی اور امن کی تلقین کرنا علماء کا فرض ہے۔

سالک حسین نے کہا کہ علماء شرپسندی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، شرپسند عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں علماء کرام کا کردار اہم ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *