October 17, 2024

” اسٹاک ایکسچینج ” | Express News Pro

اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس 80 ہزار سے بھی نیچے آ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کے 100 انڈیکس میں 681 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 79 ہزار 435 کی سطح پر آ گیا۔

تاریخی بلندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 1722 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ  80 ہزار 116 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر اڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 51 پیسے کا ہو گیا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *