October 17, 2024

” امریکی صدر قیادت نوجوان نسل کو منتقل کرنے کے خواہشمند ” | Express News Pro

Joe Biden

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں نے جمہوریت کے دفاع کیلئے کام کیا۔ ملک کو متحد رکھنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ قیادت نوجوان نسل کو منتقل کی جائے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا دفاع سب سے زیادہ اہم ہے۔ میں ںے جمہوریت کے دفاع کے لیے کام کیا اور ملک و قوم کو ہمیشہ مقدم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو متحد رکھنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ قیادت نوجوان نسل کو منتقل کی جائے۔ میں پارٹی کے اتحاد کے لیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کی امریکہ آمد، یہودیوں کا احتجاج

جوبائیڈن نے کہا کہ کاملا ہیرس میں ملک اور پارٹی کو متحد رکھنے کی صلاحیت ہے۔ ہمیں ثابت کرنا ہے کہ ہم عظیم قوم ہیں اور میں نے فیصلہ کیا کہ نئی نسل کو موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو امید اور نفرت میں سے ایک چیز کو چننا ہو گا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *