November 22, 2024

” انڈے مزید مہنگے ، مرغی، سبزی اور پھلوں کے نئے نرخ جاری ” | Express News Pro

انڈے مزید مہنگے chicken

لاہور، انڈے مزید مہنگے ، مرغی، سبزی اور پھلوں کے نئے نرخ جاری کر دیے گئے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 594 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 396 روپے اور پرچون ریٹ 410 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 269 روپے ہو گئی ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کئے گئے، پیاز درجہ اول کی قیمت 160 روپے کلو، آلو کی قیمت 85 روپے کلو، ٹماٹر کی قیمت 125 روپے کلو، سبز مرچ کی قیمت 120 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

ادرک کی فی کلو قیمت600 روپے،دیسی لہسن کی فی کلو قیمت375 روپے، فارمی کھیرے کی فی کلو قیمت 80 روپے، میتھی کی فی کلو قیمت230 روپے، بینگن کی فی کلو قیمت 220 روپے کلو، پھول گوبھی کی فی کلو قیمت 140 روپے اور شلجم کی فی کلو قیمت 130 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ 210 اور لیموں دیسی 450 روپے کلو، مٹر کی قیمت310 روپے کلو، گھیا کدو 270 روپے کلو، گاجر چائنہ 85 روپے کلو، کریلے کی قیمت130 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سیب گاجا 195 روپے، سیب کالا کولو 370 روپے، آڑو 250 روپے، آلو بخارا 260 روپے، آم دوسہری 195روپے، ناشپاتی 180 روپے، جامن 250 روپے کلو دستیاب ہے۔

اس طرح سرکاری نرخنامے کے مطابق انڈے مزید مہنگے جبکہ مرغی کی قیمت مستحکم ہے، دوسری جانب اسلام آباد میں مرغی کا فی کلو گوشت 700 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *