November 21, 2024

” اگست میں صارفین کوماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 77پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا ” | Express News Pro

مفت بجلی

پاورڈویژن نے کہا ہے کہ اگست میں جولائی کے مقابلے صارفین کوماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 77 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ نیپرا نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جولائی کے بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ تین روپے 33 پیسے فی یونٹ تھی۔ اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو کردو روپے 56 پیسے فی یونٹ ہوگی۔

بلوچستان حکومت کا شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

دوسری جانب نیپرا نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں اگست کے بلوں میں کی جائینگی۔قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *