October 17, 2024

” ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا اضافہ ” | Express News Pro

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا بڑا اضافہ کردیا ہے۔

رواں سال ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے لینے والے طالب علموں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پی ایم ڈی سی نے رواں سال داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔

ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان

اس طرح اب ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طالب علم 8 ہزار روپے فی کس جمع کروائیں گے۔ گزشتہ سال یہی ایم ڈی کیٹ فیس 5 ہزار روپے تھی۔

خیال رہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجزایڈمیشن ٹیسٹ 22 ستمبر کو ملک بھر میں منعقد ہوگا۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *