November 22, 2024

” ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ” | Express News Pro

بجلی کے بل

بجلی صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، ایک ماہ کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

نیپرا آج سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کرے گی،صارفین پر منظوری کی صورت میں 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا،سی پی پی ا ے کی درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے کی کمی

ماہ فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فروری میں درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ مقامی گیس سے 11.04،درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد پیداوار رہی، ماہ فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد پیداوار ہوئی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *