” برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحلے کی فروخت معطل کردی ” | Express News Pro
”
برطانیہ کی جانب سے غیر معینہ مدت تک کے لیےاسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری حکام نے حکومتی جائزے کی تکمیل تک اسرائیل کو اسلحے کی فروخت معطل کردی۔ برطانیہ نے اسلحہ برآمد کنندگان کو واضح کردیا گیا ہے کہ پالیسی نظرثانی تک اسلحے کی فروخت معطل رہے گی۔
ایران اسرائیل کشیدگی، روس کی ایران کو تعاون کی یقین دہانی
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی سابقہ ٹوری حکومت نے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کے 108 لائسنسز جاری کر رکھے تھے۔
وائٹ ہال کے ذرائع نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ یہ پالیسی میں تبدیلی کی نمائندگی نہیں کرتا اور یہ انتظامی طریقہ کار ہو سکتا ہے۔
”