November 22, 2024

” بنگلہ دیشی آرمی چیف ” | Express News Pro

بنگلہ دیشی آرمی چیف

شیخ حسینہ واجد کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیشی آرمی چیف نے اہم اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیشی آرمی چیف وقار الزمان نے قوم سے خطاب کے دوران ملک میں عبوری حکومت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام پرامن رہیں اور فوج پر بھروسہ رکھیں ، صورتحال کو بہتر کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد مستعفی ، جلاوطن کر دیا گیا

بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہو چکی ہے ، صدر سے عبوری حکومت کے قیام پر بات ہو گی۔ ملک میں کرفیو یا کسی ہنگامی صورتحال کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پُرتشدد واقعات سے دور رہیں ، مظاہرین کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے اور اپنے ملک میں امن واپس لائیں گے۔ مل کر مسائل کا حل نکالیں گے ، مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *