November 22, 2024

” بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست ” | Express News Pro

یاسین ملک

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کشمیری حُریت رہنما اور چیئرمین آف جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست دائر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلی ہائی کورٹ کے جج امیت شرما نے خود کو اس مقدمے سے الگ کرلیا ہے۔ یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست کی سماعت اب 9 اگست کو طے پائی ہے۔

خیال رہے کہ یاسین ملک کو بھارتی حکام نے 2019 میں سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ یاسین ملک مئی 2022ء سے تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

بھارتی قومی ترانہ مقبوضہ کشمیر کے تمام اسکولوں میں لازمی قرار

بھارتی قید میں موجود یاسین ملک کی طبیعت کئی بار خراب بھی ہوئی اور انہیں علاج کے لیے اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے شوہر کو بھارتی جیل میں تھرڈ ڈگری چارجر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *