October 17, 2024

” تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق جمع کرائی گئی ” | Express News Pro

pti

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے پی ٹی آئی نے قومی صوبائی اسمبلیوں کے 126 ناموں کی ترجیحی فہرست جمع کرا دی۔

قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے 21 نام جمع کرائے گئے ہیں، قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کے لیے 10 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی۔  پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کے لیے 33 اور اقلیت کی نشستوں کیلئے 13 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی۔

آئندہ 3 روز میں مختلف شہروں میں 200 ملی میٹر تک بارش متوقع، الرٹ جاری

خیرپختونخوا اسمبلی میں خواتین نشستوں کے لیے 25 نام، خیرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کیلئے 11 نام اور سندھ اسمبلی میں خواتین نشستوں کیلئے 3 اقلیتی نشستوں کیلئے 10 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی۔

اسی طرح قومی اسمبلی کے لئے خواتین کی فہرست میں عالیہ حمزہ، کنول شوزب، روبینہ شاہین، روبینہ جمیل، سیمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب، صنم جاوید، ریحانہ ڈار، شہناز طارق خان، مصباح ظفر، آمنہ علی، مہرالنسا سجاد، ملیحہ علی اصغر، ڈاکٹر سمیرا شمس، نادیہ خٹک، مومنہ باسط، نیناں ارشد، صبا بی بی، ساجدہ گلزار، لبنی حمید، نائلہ مروت کے نام جمع کرائے گئے ہیں۔

تھرپارکر،آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افرادجاں بحق

قومی اسمبلی کے لئے غیر مسلموں کی فہرست میں لال چند ملہی، راجیش کمار جاگوانی، وقاص کھوکر، حکوک رادیک بابو، چوہدری عامر سموئیل، سفیہ منیر جیکسن، تادیل کامران، ارب مال، جائینند، نابیگ کے نام شامل ہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *