October 16, 2024

” جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے کی نااہلی ختم ” | Express News Pro

جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے کی نااہلی ختم

سپریم کورٹ نے سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی،عدالت کا کہنا تھا کہ 7رکنی بینچ قرار دے چکا ازخودنوٹس میں نااہلی نہیں ہوسکتی۔ثمینہ خاور کا کیس بھی لارجر بینچ کے فیصلے کے تناظر میں دیکھا جائے گا۔

اس موقع پر وکیل نے کہا کہ  سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس میں منتخب رکن اسمبلی کو نااہل کیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کو نااہلی ختم کرنے پر اعتراض ہے؟ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ نااہلی ختم کرنے پر اعتراض نہیں۔ نااہلی کی مدت 5 سال ہوچکی جو گزر چکے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے 25 جولائی 2013 کو ثمینہ خاورکو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا تھا،ثمینہ خاور حیات ق لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی تھیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *