November 22, 2024

” جماعت اسلامی بنگلہ دیش اور طلبہ تنظیم پر پابندی کا فیصلہ ” | Express News Pro

JI Bangladesh

ڈھاکہ: بنگلہ دیش حکومت نے جماعت اسلامی اور طلبہ تنظیم اسلامی چھاترو شبر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے بھرپور احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی اور طلبہ تنظیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

بنگلہ دیشی وزیر قانون انیس الحق نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پر پابندی کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر داخلہ سے مشاورت کے بعد ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جماعت اسلامی بنگلہ دیش اور اسلامی چھاترو شبر پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف حالیہ پر تشدد احتجاج کو ہوا دینے میں جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم اسلامی چھاترو شبر ملوث تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ ، گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ، 43 افراد ہلاک

دوسری جانب جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں نے حکومتی فیصلے کو غیر قانونی، غیر آئینی اور ماورائے عدالت قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والے پُرتشدد احتجاج میں 200 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *