” حسن نواز اور حسین نواز کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ ” | Express News Pro
”
اسلام آباد احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
حسن نواز اور حسین نواز نے احتساب عدالت میں اپنی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں،عدالت 2 بجے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔
احتساب عدالت میں نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی بریت کیخلاف ہم نے اپیل دائر نہیں کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے۔
نیب کا تماشا ختم ہونا چاہیے، نئی سیاسی جماعت جلد آئے گی، شاہد خاقان عباسی
وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بری کیا،جن دستاویزات پر مریم نواز کو بری کیا گیاانہی پر نواز شریف بری ہوئے۔
اس موقع پر قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے نواز شریف کی بریت کا مختصر فیصلہ پڑھ کرسنایا اور کہا کہ نیب نے مریم نواز کی بریت کیخلاف اپیل دائر نہیں کی تھی، بعد ازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
”