” حسینہ واجد کی بیٹی کا بھی بڑا بیان آگیا ” | Express News Pro
”
بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد نے اپنی والدہ پر آنے والے مشکل حالات کے پیش نظر اہم پیغام جاری کر دیا ہے ۔
نیپرا نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے ملک بنگلہ دیش جس سے میں بے انتہا محبت کرتی ہوں وہاں میں جانی نقصان دیکھ کر دل شکستہ ہوں۔دل اس وجہ سے بھی زیادہ رنجیدہ ہے کہ میں اس مشکل وقت میں والدہ کو نہ دیکھ سکتی ہوں اور نہ ہی انکے گلے لگ سکتی ہوں۔
واضح رہے صائمہ واجد بھارت میں اقوام متحدہ سے منسلک ایک ادارے کی ریجنل ڈائریکٹر ہیں، اطلاعات کے مطابق شیخ حسینہ کے نئی دہلی پہنچنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی ان کی صاحبزادی بھی وہاں پہنچ گئیں تھیں۔
ذرائع کے مطابق جس وقت شیخ حسینہ نے استعفیٰ دیا اس وقت ان کی صاحبزادی تھائی لینڈ میں دماغی صحت کے موضوع پر ایک سیمینار میں شریک تھیں۔
حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، عمران خان کی پیشگوئی
قبل ازیں بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے صاحبزادے صجیب واجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے بنگلہ دیش کی تعمیر اور ترقی کے لیے بے پناہ محنت کی ہے۔ ہمارے لیے ان کی حکومت کا یوں چلے جانا ایک دھچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے بنگلہ دیش صرف اور صرف اہلخانہ کی ضد پر چھوڑا کیونکہ ہمیں ان کی زندگی خطرے میں نظر آرہی تھی۔ ہمارے دباؤ پر وہ ملک سے نکلیں۔
پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
صجیب واجد نے کہا کہ حکومت کا یوں چلے جانا ہمارے لیے ایک دھچکا ہے کیوں کہ میری والدہ نے ملک اور قوم کے لیے دن رات محنت کی۔ انہوں نے معیشت کو مضبوط کیا جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جاتا ہے۔
شیخ حسینہ واجد کے بیٹے نے اپنی والدہ کے سیاسی مستقبل کے بارے میں کہا کہ ان کی والدہ اب کبھی سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔ مظاہرین کے خلاف حکومت کا ردعمل بالکل درست تھا۔
”