” حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور آج ہو گا ” | Express News Pro
”
جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں جاری دھرنے کے دوران حکومت کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے مذاکرات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، مذاکرات کا پہلا دور آج ہو گا۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ طارق فضل چودھری اور دیگر پر مشتمل حکومتی وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی کے دھرنے لیاقت باغ پہنچے۔
جماعت اسلامی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے 10 مطالبات رکھے گی
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حکومتی وفد نے جماعت اسلامی کی قیادت سے دھرنا فوری ختم کرنے کی درخواست کی جس کو جماعت اسلامی نے مسترد کر دیا تاہم حکومتی پیشکش پر حافظ نعیم الرحمان نے مذاکرات کیلئے حامی بھر لی۔
امیر جماعت اسلامی نے مذاکرات کیلئے کارکنان کی رہائی کی شرط رکھ دی جس پروفاقی وزیر عطاتارڑ نے کارکنان کی رہائی کی یقین دہانی کرا دی۔
دھرنا مظاہرین کے مطالبات جائز ، سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں ، وزیر داخلہ کا لیاقت بلوچ سے رابطہ
امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی میں امیرالعظیم، فراست شاہ اور نصراللہ رندھاوا بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا 26 جولائی سے جاری ہے۔
”