October 16, 2024

” حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا ” | Express News Pro

پی ٹی آئی پابندی

حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ فوج کو سیاست میں ملوث کرنا ان کی نئی سازش ہے ، ادارے کا نیوٹرل ہونا شاید بانی پی ٹی آئی کو قبول نہیں ، کسی کو چھوڑوں گا نہیں سے پلیز مجھ سے بات کرلو کا سفر بہت تیزی سے طے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ ترلے منتوں پر آگئے ہیں ، کبھی گریبان پکڑتے ہیں ، کبھی پاؤں پکڑتے ہیں ، نو مئی کا اعتراف بھی کرتے ہیں ، پولی گرافک ٹیسٹ سے بھی بھاگتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کومریم نواز پر فاشسٹ ہونے کا الزامات لگاتے ہوئےشرم آنی چاہیے،عظمیٰ بخاری

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عدم استحکام کی وجہ ہیں ، جب سے جیل میں ہیں معیشت ٹھیک ہورہی ہے۔

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *