November 21, 2024

” حکومت کے پاس کتنا وقت باقی؟عمران خان نے پیش گوئی کردی ” | Express News Pro

حکومت کے پاس کتنا وقت باقی؟عمران خان نے پیش گوئی کردی

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی پر صرف انصاف چاہتے ہیں، میں صرف اور صرف پاکستان کے لیے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں۔

پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی والے سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا، جتنے مقدمات بنانے ہیں بنا لیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو۔

اگر موجودہ حکومت کی زیر نگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے تو ہم نہیں مانیں گے۔ مجھ سے مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا، جیل سے پیش گوئی کررہا ہوں کہ حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے۔

خلیجی ممالک کیلئے لیبر ویزے کے فضائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس ایکسائز ڈیوٹی عائد

یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہی، میرے پاس بہت وقت ہے ، ان کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے، حکومت دلدل میں پھنستی جارہی ہے۔

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *