October 17, 2024

” شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا ” | Express News Pro

شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو علی الصبح اڈیالہ جیل سے سخت سیکورٹی میں لاہور کے لیے روانہ کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیشی کے لیے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

جلاؤ گھیراؤ کیس ، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *