October 17, 2024

” شہباز شریف کا بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کا حکم ” | Express News Pro

Shahbaz Sharif

وزیراعظم نے بجلی صارفین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا جس سے انکی مشکلات میں کچھ کمی آئے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھاری بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے پریشان صارفین کو سہولت دینے کا حکم دے دیا۔ شہباز شریف نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کا حکم دیا، جس کے بعد پاورڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردیے۔

ڈالر سستا، دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

جولائی اور اگست 2024 کے بلز کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روزکی توسیع ہوگی، وزیراعظم نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش نظرہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم اور وزارت توانائی کے احکامات کی روشنی میں کیسکو نے صارفین کے بلز کی ادائیگی کی تاریخ میں 10 روزکی توسیع کردی۔

فی تولہ سونا2لاکھ 54ہزار900روپےکاہوگیا

ترجمان نے کا جولائی اوراگست کے بلز تاخیر سے بل جمع کرانے پر جرمانہ ختم کردیاگیا ہے، تمام صارفین 9اگست تک بھی اپنے بجلی کے بل جمع کراسکیں گے۔

گیپکو نے بجلی صارفین کے بلز کی ادائیگی کی تاریخ میں 10 روز کی توسیع کردی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *