November 22, 2024

” علی امین گنڈاپور کے لانگ مارچ کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ ” | Express News Pro

ali ameen gandapur

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نوید خان نے لانگ مارچ کیس میں مسلسل عدم پیشی پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

علی امین گنڈاپور نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے راجہ ظہورِ الحسن ایڈوکیٹ کے ذریعہ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارنے کبھی جان بوجھ کر اس عدالت میں پیش ہونے سے گریز نہیں کیا۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈ

درخواست گزار انتخابی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے،عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں،درخواست ہے کہ علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

وکیل کا یہ بھی کہناتھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ علی امین گنڈاپور کو اس مقدمے سے ڈسچارج کر چکی ہے،راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی عدالت میں جمع کرا دی، جس پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے اورکیس کی مزید سماعت 20 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔

پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 85 لاکھ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ

دوسری جانب پشاورہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست پر کارروائی روک دی۔پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *