November 22, 2024

” عمرہ زائرین حرمین کے صحن اور راہداریوں میں سونے سے اجتناب کریں، ” | Express News Pro

عمرہ زائرین

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین حرمین کے صحن اور راہداریوں میں سونے سے اجتناب کریں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ تقدس اور دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے مساجد کی راہداریوں و صحن میں سونے اور لیٹنے سے اجتناب برتیں۔

وزارت کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پرجاری انتباہی بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین اپنا زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔

امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بِل پیش، پاکستان کی امداد روکنے کی تجویز

راہداریوں اور صحن میں لیٹنا و آرام کرنا مناسب نہیں خاص طور پر ان راستوں پر قطعی طورپر نہ بیٹھیں جو ہنگامی حالات میں استعمال کے لیے مخصوص ہیں علاوہ ازاں دیگر زائرین کی سہولت کا بھی خیال رکھیں جو ان راستوں سے گزرتے ہیں۔

راستوں پر لیٹنے یا سونے سے دیگر افراد کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس کی وجہ سے راستے بھی بند ہوجاتے ہیں جس سے راہداریوں میں جانے والوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *