October 16, 2024

” غزہ میں آتش و آہن کا کھیل جاری ، بمباری سے مزید 90 بے گھر فلسطینی شہید ” | Express News Pro

غزہ

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ، غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران بچوں سمیت مزید 90 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے نصیرات میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام چلنے والے اسکول کو نشانہ بنایا، خان یونس کے مضافاتی علاقے عطار میں بھی شہریوں پر بمباری کی گئی۔

غزہ ، بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید ، حماس کی جنگ بندی مذاکرات سے دستبرداری کی تردید

سول ڈیفنس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملے میں کم از کم 14 فلسطین شہید ہوئے ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے 10 روز میں اقوام متحدہ کے 8 پناہ گزین سکولوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب حماس کے جنگجوؤں نے بھی اسرائیلی حملوں کے جواب میں مارٹر گولوں اور بارودی سرنگوں سے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ اور فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیل نے خان یونس میں پناہ گزین کیمپ پر بم برسا دیئے ، 100 سے زائد فلسطینی شہید

ادھر فلسطینیوں کیلئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے  ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *