” فوج اور عوام کے درمیان خلیج ن لیگ والے بڑھا رہے ہیں، عمر ایوب ” | Express News Pro
”
راولپنڈی: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ فوج عوام میں سے ہوتی ہے۔ فوج اور عوام کے درمیان خلیج ن لیگ والے بڑھا رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واضح طور پر ملک کی مقبول ترین پارٹی ہے۔ فوج عوام میں سے ہوتی ہے لیکن فوج اور عوام کے درمیان خلیج ن لیگ والے بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہمارے مقدمات ہی نہیں سننے چاہیئیں۔ چیف جسٹس کو چاہیے کہ توشہ خانہ کا کیس سنیں یا کسی اور کو دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاسی صورتحال، وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ
عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے ہاتھوں میں رہائی روبکار تھے لیکن بشریٰ بی بی کو رہا نہیں کیا گیا۔ رؤف حسن کو سی ٹی ڈی کی تحویل میں رکھا گیا ہے اور ان پر الزام ہے کہ 3 لاکھ روپے دے کر بارود پی ٹی آئی کے دفتر میں رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں نے ہمارے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کو ٹکر ماری اور اینٹی کرپشن میں رکھا۔
”