October 16, 2024

” لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں ” | Express News Pro

Lahore High Court

لاہور: عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے دائر درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت دیگر فریقین سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مجھے تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب نیب نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مہنگے پاور پلانٹ ختم کرنے کا فیصلہ

درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ درج تمام مقدمات، انکوائریز اور نظر بندی کے احکامات طلب کرے۔ عدالت عالیہ متعلقہ عدالت سے رجوع سے پہلے کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *