October 16, 2024

” مذمت کا وقت ختم، اب مزاحمت کریں گے، ملک میں جنگل کا قانون ہے، اسد قیصر ” | Express News Pro

اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اب مذمت کا وقت ختم ہو گیا ہے، اب مزاحمت کریں گے، ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پتہ چلا ہے کہ ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو اغواء کیا گیا ہے۔ کیا یہ ملک ایسے چلے گا کہ لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کی جائیں گی؟، عدلیہ کی کوئی عزت و تکریم نہیں رہی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف کھلم کھلا بغاوت ہے، کیا یہ زور زبردستی سے آپ حکومت چلا سکیں گے۔ ہم پاکستانی ہیں اور ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کریں گے۔

جھنگ سے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے امیر سلطان اغواء

انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ ہمارے ایم این ایز کو اپنا فیصلہ کرنے دیا جائے، ایم این اے امیر سلطان کو فوری طور پر رہا کریں۔ سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ سے ملتمس ہوں کہ الیکشن ٹربیونل جلد از جلد فیصلے کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارم 45 کے مطابق جو لوگ منتخب ہوئے ہیں ان کو ان کا حق دیا جائے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *