October 16, 2024

” ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ” | Express News Pro

موسلادھار بارش

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد،بالائی/وسطی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور بلو چستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، شما ل مشرقی/جنوبی بلو چستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ موسلا دھار بارش سے کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختو نخوا، کو ہ سلیما ن اور ملحقہ شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان کے پہا ڑی علا قوں کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، پشاور، کراچی اورزیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا بھی اندیشہ ہے۔

دھرنے میں بجلی کا بل ادا نہ کرنے کا اعلان کرسکتا ہوں، حافظ نعیم

اسلام آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ روز سے بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں کل بھی موسلادھار بارش ہوئی اور آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، کوٹ ادو، تو نسہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی / وسطی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، مہمند، کو ہاٹ، خیبر،کرم، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

نان فائلرز کا ڈیٹا موجود ہے، سب کو نوٹس بھیجیں گے، وزیر خزانہ 

ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کو ہلو، لورالائی، سبی، ہرنائی، زیارت، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، تربت اور پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔جبکہ شمال مشرقی/ جنوبی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، کراچی، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، سکھر، خیر پور، کشمور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *