October 17, 2024

” منگل کو امریکی ڈالر کس ریٹ پر بند ہوا؟ ” | Express News Pro

dollar

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں  امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279.25 روپے جبکہ قیمت فروخت 280.4 روپے رہی۔

آسٹریلین ڈالر کی قیمت خرید184.15 روپے ، قیمت فروخت 186 روپے رہی ،کینیڈین ڈالر کی قیمت خرید 203.1 روپے ، قیمت فروخت 206 روپے رہی۔

چینی یوآن کی قیمت خرید 38.4 روپے ، قیمت فروخت 38.8 روپے ، یورو کی قیمت خرید 305 روپے ، قیمت فروخت 307.50 روپے رہی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں جاپانی ین کی قیمت خرید 1.91 روپے ، قیمت فروخت 1.99 روپے پر برقرار رہی ،سعودی ریال کی قیمت خرید بھی  73.75 روپے ، قیمت فروخت 74.45 روپے پر برقرار رہی۔

اماراتی درہم کی قیمت خرید 75.6، قیمت فروخت 76.36 روپے رہی ، یوکے پائونڈ کی قیمت خرید 356.95روپے ، قیمت فروخت 358.80 روپے رہی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *