” وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے میں بجلی بنانے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے کا اعلان ” | Express News Pro
”
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بجلی بنانے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ توانائی بحران کا مسئلہ حل کرسکتا ہے، آج صوبہ سندھ تھر کے کوئلے سے سب سے سستی بجلی بنارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 70فیصد گیس بھی سندھ ہی پیدا کر رہا ہے، مشکل وقت میں سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلی سندھ ہمیشہ مائی کراچی تقریب میں شرکت کی ہے۔
بجلی کے مسئلے پر سیاست عوام کی توہین، آئی پی پیز کا کوئی ایشو نہیں، وزیراعظم
یہ نمائش صوبائی دارالحکومت کی اہم ترین تقریبات میں سے ایک ہے، جس کی بنیاد 2004 میں مرحوم سراج قاسم تیلی نے رکھی۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب اورسب سے زیادہ آمدنی پیدا کرنے والا شہر ہے، کراچی میں 80 کی دہائی میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کو دنیا کا چھٹا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا تھا، نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ حکومت سندھ نے کراچی میں امن قائم کیا، سندھ حکومت نے کراچی کی رونقیں بحال کی ہیں۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں مسائل ہیں لیکن ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے، ہم نے دہشت گردی کو شکست دی ہے، شہر سے دیگر جرائم کا بھی مکمل خاتمہ کریں گے، کراچی میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔
”