November 22, 2024

” وزیر اعظم اور ان کی کابینہ تنخواہ و مراعات نہیں لے رہی، بیرسٹر عقیل ملک ” | Express News Pro

Cabinet

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ تنخواہ اور مراعات نہیں لے رہیں۔ حکومتی شخصیات بشمول اراکین پارلیمنٹ کو مفت بجلی بھی نہیں مل رہی۔ بجلی کے وہی نرخ ہیں جو عام آدمی ادا کر رہا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کا آغاز اپنے آپ اور اپنی کابینہ سے کیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم سمیت وفاقی کابینہ کا کوئی رکن تنخواہ اور دیگر مراعات وصول نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر میرٹ پر فیصلے ہوئے تو بانی پی ٹی آئی دو مہینےمیں باہر آئیں گے،اسد قیصر

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جب بیرون ملک دورہ پر بھی جاتے ہیں تو اس کے سفری اخراجات بھی خود برداشت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منسٹرز انکلیو میں رہائش پذیر کابینہ اراکین جتنی بجلی استعمال کرتے ہیں اس کے عام نرخوں کے مطابق بل بھی معمول کے ساتھ ادا کر رہے ہیں۔ کابینہ اراکین کو مفت بجلی نہیں مل رہی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *