November 22, 2024

” ویزہ رجیم میں نرمی سے بیرونی سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ ملے گا، وزیراعظم ” | Express News Pro

Shahbaz Sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کیلئے اہم قدم اٹھایا ، ویزہ رجیم میں نرمی کی ہے جو کہ ایک انتہائی مثبت پیشرفت ہے،کاروباری شخصیات کیلئے پاکستان میں ویزا فری انٹری کی منظوری دی گئی ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا ہے کہ کاروباری شخصیات کے لیے پاکستان میں ویزا فری انٹری کی منظوری دی گئی ہے، جس سے خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وزیراعظم نے کہا کہ 126 ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹے کے اندر آن لائن نظام کے تحت ویزا جاری کیے جائیں گے۔ ان ممالک کے تاجروں اور سیاحوں کو ویزا فیس سے بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت پاکستان کاروبار اور سیاحت کے حوالے سے ایک پرکشش مقام بن جائے گا۔

سکھ یاتریوں کے لیے ویزا آن آرائیول کی سہولت فراہم کرنے کے لیے الگ سب کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر الیکٹرانک گیٹس کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ویزا پالیسی میں نرمی کے نتیجے میں معیشت مستحکم ہوگی اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔پاکستان میں بہت سے مذاہب کے مقدس مقامات موجود ہیں، اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر شمالی علاقے سیاحوں کے لیے جنت ہیں۔

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نئی ویزا رجیم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ میں ایک ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں اور اداروں کی کارکردگی کو لائق تحسین قرار دیا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *