November 22, 2024

” پاکستانی عوام کی غزہ کیلئے خدمات قابل ستائش اور ناقابل فراموش ہیں، فلسطینی سفیر ” | Express News Pro

Alkhidmat Foundation

اسلام آباد: فلسطینی سفیر احمد ربیعی نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور پاکستانی عوام کی غزہ کیلئے خدمات قابل ستائش اور ناقابل فراموش ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فلسطینی سفیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نائب صدر محمد عبدالشکور، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری۔ مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحمید حسن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا نے سفیر احمد ربیعی کو پاکستان میں بطور سفیر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین امت مسملہ کی آنکھوں کا تارہ ہے۔ فلسطین اس وقت شدید بحران کا شکارہے۔ احمد ربیعی نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے فلسطین کاز کو لوگوں تک پہنچایا۔ اور پاکستان سے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کیا۔

انہوں نے کہا ہم احمد ربیعی کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایک ہی زبان، نصاب اور نظام تعلیم ہونا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غزہ سے آئے ہوئے تمام طلبا کی رہائش اور تعلیم کے اخراجات ادا کر رہی ہے۔ مستقبل میں بھی فلسطینی سفارتخانے سے آنے والے طلبا کے اخراجات ادا کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غزہ سے آنے والے طلبا کا بھی علاج کروائی گی۔

سفیر احمد ربیعی نے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو مسجد اقصیٰ میں بنا ہوا قرآن مجید کا نسخہ پیش کیا۔ احمد ربیعی نے الخدمت فاؤنڈیشن اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمارے ساتھ مل کر ہمارے مظلوم بہن بھائیوں کی بہت خدمت کی۔ امید کرتا ہوں میرے بعد آنے والے سفیر کے ساتھ ملکربھی الخدمت فاؤنڈیشن خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *