October 17, 2024

” پاکستان شاہینز کی چار روزہ میچ میں بنگلہ دیش اے کو 148رنز سے شکست ” | Express News Pro

پاکستان شاہینز

پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دے دی۔

ڈارون میں کھیلے گئے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے گیند بازوں نے بنگلہ دیش اے کے بلے بازوں کو کریس پر ٹکنے نہ دیا۔ چوتھے دن کے اختتام پر 428 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش اے کی پوری ٹیم 279 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان شاہینز کی اس جیت میں اسپنر مہران ممتاز، فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی اور خرم شہزاد کی عمدہ باؤلنگ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ دوسری اننگز میں مہران ممتاز نے 84 رنز دے کر 4 وکٹیں جبکہ شاہنواز دھانی نے 57 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

محمد حارث کو پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی

بنگلہ دیش اے کی طرف سے دوسری اننگز میں امیت حسن نے 14 چوکوں کی مدد سے71 رنز اور پرویز حسین نے 57 کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز  نے پہلی اننگز میں 467 رنز بنائے تھے جس میں محمد ہریرہ نے ڈبل اور کامران غلام نے سنچری اسکور کی تھی۔ بنگلادیش اے کی ٹیم پہلی اننگز میں 266 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور خرم شہزاد نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *