October 16, 2024

” پی ٹی آئی نے6ججز کےخط پرانکوائری کیلئے تشکیل کردہ کمیشن کومستردکردیا ” | Express News Pro

بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی کی کمیشن سربراہی مسترد کرتے ہوئےمیمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کے طرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ہم اس کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، صرف حاضر سروس ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے، ہم ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔

سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول جاری

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن طرز پر کمیشن بنایا جائے۔ جسے اس وقت کے چیف جسٹس ناصر الملک نے ہیڈ کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ہے جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط کے مندرجات پر تفصیلی غورکیا گیاہے۔

سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی ججز انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق جیلانی کو خط پرانکوائری کیلئے تشکیل کردہ انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *