October 16, 2024

” پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان پر ن لیگ کے اپنے رہنما بھی حیران ہیں، فواد چودھری ” | Express News Pro

فواد چوہدری

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان نے بھی حیران کردیا، پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان پر ن لیگ کے اپنے رہنما بھی حیران ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کی خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو جائے، نواز شریف کے غلط فیصلوں نے مجھےحیران کیا۔

ن لیگ کی خواہش خاتمے کی تھی لیکن اس کے برعکس پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کی، نوازشریف کی جانب سےغلط سیاسی فیصلوں نے مجھے حیران کردیا ہے، نوازشریف کا عدم اعتماد کے بعد حکومت میں جانا میرے لیے حیران کن تھا۔

عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ خواتین کے حقوق کی جیت کے مترادف ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کہنا کہ عدالتی فیصلے پرعمل نہیں کریں گے، کیسے نہیں کریں گے کرنا ہوگا، پی ٹی آئی پر پابندی کی باتیں کردی، کیسے پابندی لگادیں گے وجوہات دینا ہونگی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کتنی مرتبہ نااہل ہوئے، جب ضرورت تھی انھیں واپس لانا پڑا، فارم 47 کو سپورٹ کرکے پیپلزپارٹی نےغلطی کردی اپنی اہمیت ختم کردی۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں جاتی توآج ان کی مقبولیت پی ٹی آئی سے زیادہ ہوتی، یہ حقیقت ہے کہ آئین و قانون کے مطابق پاکستان نہیں چل رہا.

پی ٹی آئی کی سیاسی اسٹریٹیجی موجود نہیں، وکلا پر انحصار کیا جارہا ہے، جو جماعت 8 فروری کے الیکشن کو نہیں مانتی اب تک ان سے اتحاد ہوجانا چاہیے تھا، جے یو آئی، جماعت اسلامی، جی ڈی اے سب اب تک بات ہوجانی چاہیے.



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *