October 17, 2024

” پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر کا حکم کالعدم قرار ” | Express News Pro

Islamabad High Court

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسہ کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ تحریک انصاف کی درخواست پر سماعتوں کے بعد سنایا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچ صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیاجس میں عدالت نے 5 جولائی کا چیف کمشنر کا این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیا۔

ڈالر ، ریال مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جلسہ این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیرالتواء تصور ہو گی، اسلام آباد انتظامیہ قانون کے مطابق اور وجوہات کیساتھ درخواست پر فیصلہ کرے۔

فیصلے کے مطابق 5جولائی کے آرڈر کے مطابق محرم میں لا اینڈ آرڈر صورت کی وجہ سے این او سی واپس لیا گیا، ین او سی واپس لینے سے پہلے چیف کمشنر نے پی ٹی آئی کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا۔

ملک کے نوجوانون کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں،رانامشہود

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے چیف کمشنر کے احکامات کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *