” پی ٹی آئی کو ایک اور قانونی جھٹکا، منظم سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے خلاف گھیرا تنگ ” | Express News Pro
”
پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کو ایک اور قانونی جھٹکا لگا ہے ، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے منظم سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔
ایف آئی اے نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے معاملے پر اعلیٰ اختیاراتی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر ریاست اور اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈے کا الزام ہے۔آئی جی پولیس اسلام آباد جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے۔
پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع, صنم جاوید کا نام شامل
ارکان میں ایف آئی اے اور پولیس کے افسران شامل ہیں۔جے آئی ٹی کو بدنیتی پر مبنی منظم سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
جے آئی ٹی مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔
یاد رہے کہ جے آئی ٹی پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر پولیس/ایف آئی اے کے چھاپے کے بعد بنائی گئی ہے۔
چند روز قبل گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے احمد وقاص جنجوعہ کے موبائل پر مشکوک سرگرمیاں دیکھنے پر چھاپہ مارا گیا۔
اسی کیس میں پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن بھی زیر حراست ہیں۔
”