October 16, 2024

” پی ڈی ایم حکومت نے 3 ہزار 800 ارب کا قرضہ لیا وہ کہاں خرچ ہوا، زرتاج گل ” | Express News Pro

Zartaj Gul

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے 3 ہزار 800 ارب کا قرضہ لیا وہ کہاں خرچ ہوا؟ ہم کہتے ہیں غیر قانونی کام نہ کریں تو یہ 9 مئی کا الزام لگاتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے خلاف بھی مقدمات بنائے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کے کارکنوں اور خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ پارٹی کا نشان چھینا گیا اور 200 سے زائد انتخابی نشانات دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سب سے زیادہ ظلم و جبر کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کو جتوایا گیا۔ جب ہمارے ساتھ یہ سارا ظلم کیا گیا اس میں نگراں حکومتیں بھی شامل تھیں۔ جو سسٹم میں شامل ہیں انہوں نے ہمارا الیکشن چوری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تم عیاشیاں کرو، ہماری مائیں بہنیں دھکے کھائیں، اب یہ نہیں چلے گا، نعیم الرحمان

زرتاج گل نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے 3ہزار800 ارب کا قرضہ لیا وہ کہاں خرچ ہوا؟ سسٹم کا بینفشری ن لیگ کو بنایا گیا۔ ہم کہتے ہیں غیر قانونی کام نہ کریں تو یہ 9 مئی کا الزام لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ بار بار قومی اداروں کے پیچھے چھپ رہی ہے اور یہ تاثر دے رہی ہے ملک چل نہیں رہا مگر ادارے ان کے ساتھ ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بدلہ لینے کے لیے ن لیگ نے قومی اداروں کو استعمال کیا۔ ہمارے گھروں کی چادر اور چار دیواری پر حملہ ہوا۔ حکومت جب سے تبدیل ہوئی سب سے زیادہ ظلم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زبردستی مسلط کی گئی ہے یہ ہر بار اداروں کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *