November 21, 2024

” کراچی، جناح اسپتال میں جگر، گردوں سمیت دیگر بنیادی ٹیسٹ کروانے کی سہولت بند ” | Express News Pro

جناح اسپتال

کراچی کے بڑے اداروں میں شمار ہونے والے جناح اسپتال میں بنیادی ٹیسٹ کی سہولت بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہونے لگا۔

ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں ضروری کٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسپتال میں بنیادی ٹیسٹس کی سہولت بند کردی گئی ہے۔ اسپتال میں جگر اور گردوں کے ٹیسٹ کروانے کی بھی سہولیات میسر نہیں ہے۔

کراچی میں واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

جناح اسپتال جانے والے مریضوں کو بنیادی ٹیسٹ بھی اب اسپتال سے باہر جاکر کروانے ہوں گے۔

اس حوالے سے جناح اسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے اب تک کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *