October 16, 2024

” گورنر سندھ کا حیدرآباد میں شہریوں کو آئی ٹی کورس کروانے کا اعلان ” | Express News Pro

گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حیدرآباد میں شہریوں کو آئی ٹی کورس کروانے کا اعلان کر دیا۔

کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی ٹی پروگرام کے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے،میں  حیدرآباد میں آئی ٹی کورس شروع کرنے کا اعلان کر کے آیا تھا، جس کیلئے ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔

ن لیگ کا سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ہم تھوڑے ہی دن میں آئی ٹی کے ٹیسٹ حیدرآباد میں منعقد کرنے جارہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں سارے لوگ رجسٹرڈ ہوں تاکہ 15 سے 20 لاکھ مہینہ کمانے کے دن آسکیں اور 15 سے 20 لاکھ روپے مہینہ کمانا تب ہی ممکن ہوگا جب لوگ یہ کورس کریں گے۔

کامران ٹیسوری کا عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”کامران ٹیسوری ڈاٹ کام”  پر اپنی رجسٹریشن کروائیں اور آئی ٹی یونیورسٹی میں ایڈمیشن کیلئے تیار ہوجائیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *