” 10 ارب ڈالر کا قرض مسئلہ نہیں، پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا، نائب وزیراعظم ” | Express News Pro
”
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 10 ارب ڈالر کا قرض کوئی مسئلہ نہیں، مایوسی پھیلانے والے سن لیں، پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر کچھ عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے لیکن پی ڈی ایم حکومت کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں۔
معیشت کیلئے اچھی خبریں، ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیشگوئی کی گئی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا لیکن ہم نے سب کو غلط ثابت کیا، فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ رجسٹرڈ معدنیات کے سامنے 10 ارب ڈالر کا قرض کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان میں ترقی کی صلاحیت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ہر قسم کے چینلج کا مقابلہ کررہے ہیں، محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ ترقی کے سفر میں آنے والے اسپیڈ بریکرز کو ختم کرنا ہوگا، 2013 سے 2017 تک معاشی ترقی کا سفر تھا۔
اسماعیل ہنیہ کے پیار سے لبریز جذبات پوری زندگی یاد آتے رہیں گے، اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ مہنگائی 30 فیصد سے کم ہوکر 10 فیصد پر آگئی ہے۔ اگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ ہے تو پریشان نہ ہوں، ملکی معیشت میں بہت صلاحیت ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 15 ماہ میں پاکستان کی معاشی جنگ لڑی، میرا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ پاکستان کو کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرنا۔ میکرو اکنامک معیشت میں پاکستان مستحکم ملک ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ خطے میں سب سے بہتر جارہی ہے۔
”