” بربھجن سنگھ نے پاکستان کی شکست کے بعد بنائی گئی ویڈیو پر معافی مانگ لی ” | Express News Pro
”
نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر بربھجن سنگھ نے چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی۔
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بنائی گئی ویڈیو پر اپنے مداحوں سے معافی مانگی۔
بربھجن سنگھ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ایک کے بعد ایک کر کے معذور افراد کے انداز میں نقل کرتے دکھائی دیئے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں ہربھجن، یووراج اور سریش رائنا کو لنگڑاتے ہوئے اور پیٹھ پکڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معذور افراد کے حقوق کے حامیوں کی جانب سے ان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ کرکٹرز پر معذور افراد کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا گیا، جس کے بعد ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا تاہم اب ہربھجن سنگھ نے ویڈیو بنانے کا ارادہ بتاتے ہوئے معافی بھی مان لی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو چیف کیوریٹر مقرر کر دیا
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ انگلینڈ میں چیمپئن شپ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ہماری ’توبہ ’توبہ‘ کی حالیہ ویڈیوز پر تنقید کررہے ہیں انہیں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ہر فرد اور برادری کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو 15 دن تک مسلسل کرکٹ کھیلنے کے بعد تھکاوٹ کے دوران اپ لوڈ کی گئی تھی۔ تنقید کے سلسلے کو روکیں اور سب کو خوش رکھیں۔
واضح رہے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت چیمپینز نے پاکستان چیمپینز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
”