” سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس ” | Express News Pro
”
کراچی، سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا۔
اب ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ آٹھ فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کردیا گیا ہے۔
شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا
سندھ ریونیو بورڈ نے بتایا کہ کراچی کے 58 ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو عوام سے پندرہ فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ سہولت ریسٹورینٹس کی خریداریوں پر ٹیکس ادائیگیوں کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی گئی ہے اور کم تعداد میں ریسٹورینٹس کو یہ اجازت ملی ہے۔
”