November 22, 2024

” بجلی کے بلوں اور آئی پی پیز کے خلاف دھرنا، میٹرو بس سروس آج بھی بند ” | Express News Pro

بجلی کے بلوں

جماعت اسلامی کا بجلی کے بلوں اور آئی پی پیز کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی لیاقت باغ مری روڈ پر جاری ہے۔

جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد دھرنے کے مقام پر موجود ہے، کارکنوں نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور مختلف قائدین کے خطاب اور نغمے چلائے جا رہے ہیں۔

دھرنے کی وجہ سے دوسرے روز بھی میٹرو بس سروس بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان دھرنے کے مقام پر خطاب کرکے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی

دوسری جانب جماعت اسلامی کے بجلی کے بلوں اور آئی پی پیز کے خلاف دھرنے کی وجہ سے بند کی گئی ایکسپریس وے کو کھول دیا گیا ہے، راستے سے کنٹینرز ہٹا کر روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیے گئے ہیں۔فیض آباد انٹرچینج کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے لیاقت باغ میں دھرنے کی وجہ سے چار متبادل روٹ بنا دیے ہیں، ٹریفک کو مری روڈ پر جنگ بلڈنگ یوٹرن سے موڑا گیا ہے۔ ڈی اے وی کالج چوک رسجہ بازار پر متبادل راستہ دیا گیا ہے، ایجوکیشن یوٹرن سے مری روڈ پر موڑا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق صدر کی طرف جانے والی سٹرک کو راول روڈ کی جانب سے موڑا گیا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *