” مذاکرات سے متعلق کوئی ایسا انداز گفتگو اپناتا ہے، بیرسٹر گوہر خان ” | Express News Pro
”
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے مصدق ملک کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا مذاکرات سے متعلق کوئی ایسا انداز گفتگو اپناتا ہے۔ مسلم لیگ ن اپنے انداز اور رویے پر نظرثانی کرے، ایک طرف ورکر اور رہنماؤں کو اٹھایا جا رہا ہے دوسری جانب مذاکرات کی پیشکش ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’بات کرو، برباد مت کرو‘جیسے الفاظ ادا کر کے کیا مذاکرات کی بات کی جاتی ہے، کیا سیاسی قوتیں ایک دوسرے کو ایسے دعوت دیتی ہیں۔
تم بات کرو گے یا قبر تک پیچھا کرو گے ؟ مصدق ملک
انہوں نے کہا کہ ایک طرف زیادتی اور رہنماوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، دوسری جانب مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش اس وقت سنجیدہ ہو جب آپ کا رویہ درست ہو۔
”