October 16, 2024

” توشہ خان کیس، بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل ” | Express News Pro

PTI

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا بینچ تشکیل دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر جمعرات کو کیس کی سماعت کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق کے کیس سننے پر اعتراض کیا گیا تھا۔

25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور ان کی کابینہ تنخواہ و مراعات نہیں لے رہی، بیرسٹر عقیل ملک

جسٹس ثمن رفعت امتیاز تعطیلات کی وجہ سے جمعرات کو دستیاب نہیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا 2 رکنی بینچ آج موجود نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کو چیلنج کر رکھا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *